میچ کے دوران دل کا دورہ ,امپائر جان کی بازی ہار گیا
07 اکتوبر 2019 (19:19) 2019-10-07

کراچی : میچ کے دوران ہی امپائر کو پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہو ا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران امپائر نسیم شیخ کو دل کا دورہ پڑا جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال کیلئے منتقل کیا گیا لیکن راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔

نسیم شیخ سندھ بار کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائرنگ کررہے تھے۔ مرحوم امپائر لیاقت آباد بی ون ایریا کے رہائشی تھے،اس سے قبل نسیم شیخ کی انجیو گرافی بھی ہو چکی تھی ۔


ای پیپر