بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا قرض
07 اکتوبر 2019 (17:12) 2019-10-07

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کیلئے 20 کروڑ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری دیدی ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کی طرف سے فراہم کردہ رقم غریب افراد کی نقد امداد کے علاوہ ادارہ جاتی بہتری کے منصوبوں میں استعمال کی جائے گی ۔ قرض کی رقم سے بی آئی ایس پی میں نقد امداد کی بہتر تقسیم کیلئے ریسرچ یونٹ بھی قائم کیا جائیگا۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 50 لاکھ خاندانوں کی مالی کفالت کرتا ہے ،پروگرام کے تحت اب تک 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی رقم تقسیم کی جا چکی ۔


ای پیپر