مولانا فضل الرحمان مذہب کو بیچ رہے ہیں: شبلی فراز
07 اکتوبر 2019 (16:40) 2019-10-07

اسلام آباد: سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے ناموس رسالت ؐکے نام پر چندہ اکٹھا کیا ،ہم نے دھرنے میں مذہب کو استعمال نہیں کیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے ناموس رسالت ﷺکے نام پر چندہ اکٹھا کیا، ہم نے اپنے دھرنے میں مذہب کو استعمال نہیں کیا تھا۔ شبلی فراز نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان مذہب کو بیچ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان مدرسہ ریفارم نہیں کرانا چاہتے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا مذہب کو سیاست میں استعمال کر رہے ہیں، ناموس رسالت پر عمران خان نے جو موقف اختیار کیا وہ دس مولانا بھی نہیں پیش نہیں کر سکے۔ شبلی فراز نے کہاکہ ہمیں نظام میں غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہیے، الیکشن کمیشن اور نادرا کو ٹیکنیکل خامیاں دور کرنی چاہیں۔


ای پیپر