بھارت کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان حقائق کے منافی
07 اکتوبر 2019 (15:06) 2019-10-07

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق بیان مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی وزیر دفاع نے دعوی کیاتھا کہ پاکستان کسی بھی وقت بلیک لسٹ ہوجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہاہے۔ بھارت ایف اے ٹی ایف کی پاکستان سے متعلق پروسیڈنگز پر اثر انداز ہورہاہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت ایشیاء پیسفک گروپ میں اپنی معاون چیئرمین شپ کا غلط استعمال کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اس سلسلے میں اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکاہے۔ ارکان بھارت کی ان گمراہ کن سازشوں میں نہیں آئیں گے۔ ارکان بھارت کی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو مسترد کردیں گے۔


ای پیپر