فائل فوٹو

تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
07 اکتوبر 2019 (15:01) 2019-10-07

اسلام آباد: حکومت مخالف آزادی مارچ، تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن میں ناکامی کا بدلہ پاکستان سے نہیں لے سکتے، مولانا صاحب مودی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، نوٹس کا جواب نہ دیا تو قانونی کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کو بیچ رہے ہیں، تحریک انصاف نے اپنے دھرنے میں دین کا استعمال نہیں کیا۔

صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تو یہ دعویٰ کر دیا کہ آزادی مارچ ہوگا نہ مولانا فضل الرحمان اپنے عزائم میں کامیاب ہو پائیں گے۔

حکومتی وزراء کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر اصول کی بجائے وصول کی سیاست کر رہے ہیں۔


ای پیپر