فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر بحال کر دیا
07 اکتوبر 2019 (12:37) 2019-10-07

اسلام آباد: الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر بحال کر دیا۔

سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نظرثانی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، عدالت نے درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب نہ کرانے کا حکم دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے قاسم سوری کی اپیل پر سماعت کی، عدالت نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے حلقے میں ضمنی انتخاب سے متعلق استفسار کیا، وکیل نعیم بخاری نے بتایا کہ ضمنی انتخاب سے متعلق ابھی کوئی شیڈول جاری نہیں ہوا، جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب نہ کرانے کا حکم دیا۔

عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا۔


ای پیپر