ماہرہ خان اور مہوش حیات نے معاوضہ میں اضافہ کر دیا
07 اکتوبر 2019 (12:04) 2019-10-07

کراچی :صف اول کی پاکستانی اداکاراؤں مہوش حیات ، ماہرہ خان اور مایا علی نے فلم کیلئے اپنے معاوضے میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد اب پروڈکشن ہائوسز نے دوسری آپشنز پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان ٗ مہوش حیات اور مایا علی نے فلم کیلئے اپنے معاوضوں میں  اضافہ کر دیا ہے۔ ماہرہ خان ایک کروڑ، مہوش حیات 70 سے 80 لاکھ اور مایا علی 60 سے 75 لاکھ روپے ڈیمانڈ کرنے لگ گئی ہیں۔ایک پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤس نے 2 نئی فلموں ’’لندن نہیں جاؤں گی ‘‘اور’’لو گرو ہو جا شروع‘‘ کیلئے مہوش حیات ، ماہرہ خان ، مایا علی سے رابطے کئے جس کے جواب میں ان اداکارائوں نے اپنا نیا معاوضہ بتایا ہے۔


ای پیپر