فائل فوٹو

پاک سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ آج ہو گا
07 اکتوبر 2019 (11:17) 2019-10-07

لاہور: پاک سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ آج ہو گا، ٹی 20 سپیشلسٹ پاکستانی شاہین سری لنکا کے خلاف کم بیک کرنے کیلئے پُر امید ہیں تو مہمان ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

پاک سری لنکا دوسرا ٹی 20 معرکہ قذافی سٹیڈیم میں شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ 3 میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی گرین شرٹس سے جیت کی اُمیدیں باندھ لیں۔ ہیڈ کوچ کہتے ہیں پہلے ٹی 20 میچ میں ٹیم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، لیکن دوسرے میں کھلاڑی ضرور کم بیک کریں گے۔ دوسرے ٹی 20 میچ کیلئے گرین شرٹس میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز خوب لہو گرمایا، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سبھی کے گُر آزمائے۔


ای پیپر