فائل فوٹو

موسم بدلتے ہی پنجاب کو سموگ نے لپیٹ میں لینا شروع کر دیا
07 اکتوبر 2019 (10:31) 2019-10-07

لاہور: موسم بدلتے ہی پنجاب کو سموگ نے لپیٹ میں لینا شروع کر دیا، خانیوال، ملتان، لودھراں، بستی ملوک، کہروڑپکا اور بہاولپور میں دھند کے ڈیرے، قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر۔ موٹروے پولیس کی مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رم جھم اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔ روہڑی ، سکھر، لاڑکانہ سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی بادل کھل کر برسے، سب سے زیادہ بارش روہڑی میں 50 ، سکھر 44، لاڑکانہ 28 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش کے بعد گرم علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ موسم صبح کے وقت سرد رہنے لگا۔


ای پیپر