فوٹوبشکریہ فیس بک

خیبر پختونخوا میں بھی جعلی بینک اکاؤنٹ سے ایک ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن
07 اکتوبر 2018 (16:22) 2018-10-07

پشاور: بے نامی اکاؤنٹس بولنے لگے کراچی، جھنگ، لاڑکانہ کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی 35 جعلی بینک اکاؤنٹ سامنے آگئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق پشاور کے مال روڈ پر واقع ایک مکان پر چھاپے کے دوران بے نامی اکاؤنٹس کے چیک بکس، رسیدوں سمیت اہم دستاویزات برآمد کی گئیں۔ دستاویزات کی مدد سے پشاور، تیمر گرہ اور مینگورہ میں قائم مختلف بینکوں کی شاخوں میں جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے اکاؤنٹس کی تحقیقات شروع کردی۔

یاد رہے کہ پہلے کراچی کے فالودے والے کا اربوں روپے کا بے نامی اکاؤنٹ سامنے آیا پھر جھنگ کے ایک طالب علم کے بے نامی اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکلے۔ گزشتہ روز لاڑکانہ کے ایک طالبعلم کے اکاؤنٹ سے ڈیڑھ ارب روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آئی اور اب خیبرپختونخوا میں بھی 35 جعلی بینک اکاؤنٹ سامنے آگئے ہیں۔ جن سے ایک ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کی گئی۔


ای پیپر