فوٹوبشکریہ فیس بک

محمد حفیظ کی پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف سنچری
07 اکتوبر 2018 (15:40) 2018-10-07

دبئی: پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پُر اعتماد بیٹنگ جاری ہے۔ ٹیم میں 2 سال بعد واپسی کرنیوالے محمد حفیظ نے سنچری جبکہ امام الحق نے نصف سنچری بنا لی۔ اوپننگ جوڑی نے ڈیڑھ سو سے زائد رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ بنا لی۔

دبئی میں شروع ہونیوالے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تجربہ کار اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ نے ٹیسٹ کیریئر کی 10 ویں سنچری مکمل کر لی جبکہ نوجوان بلے باز امام الحق نے بھی کیریئر کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں دوسری ففٹی بنا ڈالی۔ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 178 رنز بنا لیے ہیں۔


ای پیپر