وزیر اعظم عمران خان کی لاہور آمد پر احتجاج
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک سورس:   
07 اکتوبر 2018 (15:04) 2018-10-07

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی لاہور آمد کے موقع پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین زمان پارک پہنچ گئے اور ان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی آمد کا سن کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین فریاد لے کر زمان پارک پہنچ گئے۔ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر متاثرین نے احتجاج کیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

مظاہرین زمان پارک میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ جانا چاہتے تھے، لیکن پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک بھی بلاک رہی۔

متاثرین نے کہا کہ 8 سال بعد بھی پیسے ملے نہ پلاٹ وزیراعظم عمران خان ہمیں انصاف دلائیں۔


ای پیپر