ملتان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 10 ارب کی 57 کنال سرکاری اراضی واگزار
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
07 اکتوبر 2018 (12:22) 2018-10-07

ملتان: کلین اور گرین پنجاب مہم کے سلسلے میں آج آٹھویں روز بھی ملتان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

تجاوزات ناقابل برداشت، ملتان میں تجاوزات اور قبضہ مافیہ کے خلاف آپریشن آٹھویں روز میں داخل، ضلعی انتظامیہ نواں شہر اور ڈیرہ اڈا میں ان ایکشن، او ایم سی سی کی 10 ارب کی 57 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر نواز اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی آغا ظہیر عباس شیرازی کی سربراہی میں علی الصبح کارروائی کی گئی ضلعی انتظامیہ نے ایم سی سی کا کنٹرول سنبھال کر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا جب کہ ایم سی سی گراونڈ سے منسلک دکانیں بھی گرا دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ایم سی سی کی جم کا تمام سامان قبصے میں لیکر سیل کردیا ہے انتظامیہ کے مطابق لیز ختم ہونے کے باوجود قبضہ مافیا نے اراضی کا غیر قانونی استعمال جاری رکھا ہوا تھا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ایم سی سی گراونڈ کو ملتان کے شہریوں کے لیے وقف کیا جائے گا۔ قبصہ مافیا کے خلاف آپریشن ضلع بھر میں جاری رہے گا۔


ای پیپر