عثمان بزدار نے عوامی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کر دی
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک سورس:   
07 اکتوبر 2018 (11:43) 2018-10-07

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 100 روزہ پلان، تمام وزراء کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لینگے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، عوام کے فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو آج لاہور آمد پر منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 100 روزہ پلان، تمام وزراء کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لینگے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے، موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر پسماندہ علاقے کے لوگوں کا زیادہ حق ہے۔ عثمان بزدار نے عوامی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔


ای پیپر