ہیٹی میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک سورس:   
07 اکتوبر 2018 (10:38) 2018-10-07

نیویارک: ہیٹی میں 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلہ سے 11 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہیٹی میں زلزلے کی وجہ سے 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی افراد نے متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کر دیں گئیں ہیں۔ زلزلے کے باعث مکانات اور عمارتیں لرز گئیں۔

امریکی جیولرجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرئی 7.3 تھی۔


ای پیپر