Rana Sanaullah,PMLN,PTI,Ali Ameen Gandapur,Marryam Nawaz
07 نومبر 2020 (21:16) 2020-11-07

لاہور :علی امین گنڈا پور کی طرف سے مریم نواز کے بارے میں دئیے گئے ریمارکس پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتےہوئے کہا گندے نظام کے گندے وزیر سے گندے بیانات اور گفتگو کی ہی توقع کی جاسکتی ہے،ذاتیات پر اترنے والوں کی بدزبانی ان کی سیاسی ناکامی اور اخلاقی دیوالیہ پن کاثبوت ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ایک نہتی لڑکی کے خوف میں پورا سلیکٹڈ ٹولہ مبتلا ہے،ایک اکیلی لڑکی نے پوری ووٹ چور حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،ذاتیات پر اترنے والوں کی بدزبانی ان کی سیاسی ناکامی اور اخلاقی دیوالیہ پن کاثبوت ہے،انہوں نے کہا بیمار ذہن آٹا چینی ووٹ چوروں کے پاس پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کے لئے کچھ نہیں ہے ۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پاکستان ووٹ کو عزت کے نتیجے میں وجود میں آیا،پاکستان کسی بھیک کے نتیجے میں نہیں  سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آیا،انہو ں نے کہا پاک فوج دنیا کی بہترین اور پروفیشنل فوج ہے،یہ کس طرح کہہ سکتے ہیں فوج میں بغاوت کرانے کی سازش ہورہی ہے،تحریک انصاف سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آپ پاکستان کے ایک ادارے کے اندر نفرت کا بیج بونا چاہتے ہیں، یہ  فوج اور اپوزیشن کو آپس میں متصادم کرنا چاہتے  ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں نواز شریف کے بیانیہ کا ن لیگی بوجھ نہیں اٹھا سکتے، شیخ رشید آکر دیکھیں عوام نے اس بیانیہ کے ساتھ مکمل وفاداری کا اظہار کیا ہے،انہوں نےکہا  سب نواز شریف کے بیانیہ سے متفق ہیں،انہوں نے کہا تحریک انصاف اب فوج اور اپوزیشن کو آپس میں متصادم کرانا چاہتے ہیں تاکہ ان کا  گھٹیا اقتدار بچا رہے۔


ای پیپر