naya pakistan,package,incentive,construction activities
کیپشن:   تصویر بشکریہ اے پی پی سورس:   
07 نومبر 2020 (11:09) 2020-11-07

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لئے ایک بڑے مراعاتی پیکیج کے اعلان کے بعد ملک بھر میں وسیع پیمانے پر کام کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ این اے  پی ایچ ڈی اے کے لئے تین ارب روپے سبسڈی کے طور پر رکھے گئے ہیں۔

جن کی آمدنی کم ہے ان کے لئے پہلے ایک لاکھ گھروں کے لئے فی گھر 3 لاکھ روپے کی رعایت دی جارہی ہے جبکہ لو کاسٹ گھروں کے لئے شرح ٹیکس میں 90 فیصد رعائت،5مرلہ گھر پر 5فیصد اور 10 مرلہ گھر پر 7فیصد مارک اپ پر قرضہ دیا جائے گا۔

بینکوں نے ’’میرا پاکستان  میرا گھر‘‘ سکیم کے تحت خصوصی ڈیسک بھی قائم کئے ہیں جہاں لوگوں کوقرض لینے کے بارے تفصیلی معلومات دی جائے گی۔

 قرض کے حصول پر پہلے 5سال کیلئے10 لاکھ روپے پر مہینے کی قسط 66سو روپے، بیس لاکھ روپے پر 13ہزار 1سو 99 روپے، تیس لاکھ روپے پر 19ہزار 7سو 99روپے، چالیس لاکھ روپے کے قرض پر 31ہزار 12 روپے جبکہ پچاس لاکھ روپے کے قرض پر 38ہزار 7سو 65روپے ادا کرنا ہوگی۔

 سکیم کی تین کیٹیگریوں میں پہلی کیٹیگری (NAPHDA)کے منصوبوں کی ہے جس میں 8سو 50سکوائر فٹ کورڈ ایریا پر مشتمل پانچ مرلے کے گھر یا اپارٹمنٹ شامل ہیں۔ 

دوسری کیٹیگری میںNon - NAPHDA کے منصوبے ہیں جو 8سو 50سکوائر فٹ کورڈ ایریا پر مشتمل 5مرلے کے گھر یا اپارٹمنٹ پر مشتمل  ہونگے۔

تیسری کیٹیگری میں بھی Non - NAPHDA  کے منصوبے میں  1سو 25 مربع گز سے زائد دس مرلے تک کے گھروں پر ہونگے،جن کا کورڈ ایریا 8سو 50مربع فٹ سے گیارہ مربع فٹ ہوگا۔ فرسٹ اور سکینڈ کیٹیگری کے مکان یا اپارٹمنٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت پینتیس لاکھ روپے جبکہ تھرڈ کیٹیگری کے گھر یا اپارٹمنٹ کی قیمت ساٹھ لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

 پہلی کیٹیگری کیلئے ستائیس لاکھ ، دوسری کیلئے زیادہ سے زیادہ تیس لاکھ اور تیسری کیلئے پچاس لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا جبکہ  بینکوں کی جانب سے3سو 78ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

 وفاقی کابینہ کی جانب سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءاور فنانس ایکٹ 1989ءمیں ترامیم کے ذریعے تعمیراتی صنعت کو ٹیکس مراعات دینے کے لئے آرڈیننس بھی منظور کیا گیا،تعمیرات کے شعبہ میں کم آمدنی والے والوں کیلئے ہاؤسنگ پراجیکٹ کو بہت سی مراعات بھی دی گئی ہیں ،جن میں fixedٹیکس کا سسٹم اور کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔


ای پیپر