بڑھتی عمر کیساتھ بینائی میں کمزوری کا آسان حل
07 نومبر 2019 (22:35) 2019-11-07

لاہور: جوں جوں انسان کی عمر بڑھتی ہے، اسکے جسمانی اعضا کمزور پڑنے لگتے ہیں، ضعیف العمری میں جہاں انسان کے دوسرے اعضا کمزور ہوتے ہیں وہیں اسکی بینائی بھی کمزور ہونے لگتی ہے اور اسے مجبور ہو کر چشمہ لگانا پڑتا ہے، لیکن ماہرین نے اسکا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے کچن میں موجود ایک معمولی سی چیز بڑھاپے میں بینائی کو کمزور ہونے سے بچا سکتی ہے۔ اس چیز کا نام لہسن ہے، جسے ہم روزانہ کی بنیاد پر کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جوں جوں انسان کی عمر بڑھتی ہے، جسم میں بلڈ پریشر اور کولیسٹرل کی سطح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ کولیسٹرول میں اضافے سے ا?نکھ کی پتلی میں چربی جمع ہونے لگتی ہے جو بینائی میں کمزوری کا سبب بنتی ہے۔

یاد رکھیں کہ لہسن ایسی قدرتی دوا ہے جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے نتیجتاً بینائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کا باقاعدگی سے استعمال بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ بڑھتی عمر میں یہ پٹھوں کو بھی مضبوطی فراہم کرتا ہے۔


ای پیپر