17کروڑ روپے کہاں سے آئے ?محمد حفیظ بڑی مشکل میں پھنس گئے
07 نومبر 2019 (16:22) 2019-11-07

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے محمد حفیظ کو 17کروڑ کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے ، محمد حفیظ ایف بی آر نوٹس سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں علم ایسی خبریں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتے ہیں،تاہم ایف بی آر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا ہے اور یہ کہ ان کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے 17 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر نہیں کیے جس پر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔


ای پیپر