سرکاری املاک کو بروئے کار نہ لانا غفلت ہے : وزیر اعظم
07 نومبر 2019 (15:25) 2019-11-07

اسلام آباد: وزیر ِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ایسے ملک میں جہاں معیشت اور وسائل کا بڑا حصہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں صرف ہوتا ہو وہاں ماضی میں سرکاری املاک کو موثر طریقے سے برئوے کار نہ لانا مجرمانہ غفلت تھی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں معیشت اور وسائل کا بڑا حصہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں صرف ہوتا ہو وہاں ماضی میں سرکاری املاک کو موثر طریقے سے برے کار نہ لانا مجرمانہ غفلت تھی۔ موجودہ حکومت بطور پالیسی پر عزم ہے کہ سرکاری املاک (ڈیڈ ایسیٹ) کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے برے کار لائے اور ان سے ہونے والی آمدن کو معاشی عمل تیز کرنے اور نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کے لئے صرف کرے۔

وزیر ِ اعظم نے پی سی بی ایل انتظامیہ اور وزیر ِ قانون پنجاب کو ہدایت کی کہ ادارے کی املاک سے متعلقہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے کوششیں تیز کی جائیں اور اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ موجودہ حکومت نے مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی۔ معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھے تاہم ان اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور آج ملک کی معیشت میں استحکام آ چکا ہے۔


ای پیپر