فائل فوٹو

شائقین کرکٹ نے سرفراز کو واپس ٹیم کا کپتان بنانے کا مطالبہ کر دیا
07 نومبر 2019 (12:18) 2019-11-07

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف خراب کارکردگی، پاکستانیوں کو سرفراز کی یاد آ گئی۔ شائقین کرکٹ نے سرفراز کو واپس ٹیم کا کپتان بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر مصباح الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ مصباح الحق کو شاید اب سمجھ آگئی ہوگی کہ ٹیم نہیں کپتان نمبرون تھا۔ کسی نے سرفراز کی کپتانی میں آسٹریلیا سے جیتی ہوئی سیریز کی یاد دلا دی۔ ایک صارف نے لکھا بھولے بھالے بابر سے یہ ٹیم نہیں سمبھلے گی۔ شائقین نے سرفراز کو واپس ٹیم کا کپتان بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے 37 ٹی ٹوئنٹی کھیلے جس میں 29 میں کامیابی ہوئی جبکہ 8 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


ای پیپر