ماہرہ خان کو اقوام متحدہ نے خیر سگالی سفیر بنا دیا
07 نومبر 2019 (11:59) 2019-11-07

کراچی : ممتاز اداکارہ ماہرہ خان کو اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے رفیوجیز نے پاکستان کیلئے خیر سگالی سفیر بنا دیا ہے ۔ ماہرہ خان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ انہیں ایسے ملک میں پیدا ہونے پر فخر ہے جو گزشتہ 40 سالوں سے پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے ماہرہ نے ٹویٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا ، "یو این ایچ سی آر( اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین) پاکستان کے لئے خیر سگالی سفیر ہونے پر شکرگزار ہوں۔ ایک ایسے ملک میں پیدا ہونے پر فخر ہے جس نے 40 سالوں سے پناہ گزینوں کے لئے اپنی بانہیں پھیلا رکھی ہیں۔"

ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے ایک اعلی سطحی وفد کے حصے کے طور پر گذشتہ سال پشاور میں افغان مہاجرین کے ساتھ دورہ کیا تھا۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ٹویٹر پر آفیشل اکائونٹ سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان کو پاکستان میں اقوام متحدہ کا خیر سگالی سفیر بنایا گیا ہے جس پر ماہرہ خان نے ایک ویڈیو کے ساتھ اس ٹویٹ کو شیئر کیا ۔


ای پیپر