Source : Social Media

زرتاج گل نے اپنی سوشل میڈیا تصاویر کی حقیقت بتا دی
07 نومبر 2018 (23:06) 2018-11-07

اسلام آباد :وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی بارڈر ملٹری فورس کے دفتر میں انچارج کی کرسی پر بیٹھنے کی تصویر وائرل ہوگئی ۔

پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ قبائلی روایت کے مطابق اہلکار نے زرتاج گل کو اپنی کرسی دی تھی۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل چند دن پہلے قبائلی علاقے رونگھن کے دورے پر گئیں ، جہاں انہیں نے بارڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ انچارج کی کرسی پر بیٹھ گئیں، تصاویر وائرل ہونے پر پولیٹیکل ایجنٹ ٹرائبل ایریا اعجاز خالقی کا کہنا تھا کہ اہلکار نے قبائلی روایت کے تحت خاتون کو کرسی دی تھی اور مقامی قبائلیوں سے ملاقات کی تھی۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ انہیں چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے بلایا تھا اور اپنے مسائل کے حل کیلئے کہا تھا، اگر کچھ غلط کیا ہوتا تو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تصاویر اپ لوڈ نہیں کرتی۔


ای پیپر