بھارتی اوپنر روہت شرما نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
07 نومبر 2018 (20:18) 2018-11-07

لکھنو: بھارتی اوپنر روہت شرما نے ایک اورعالمی ریکارڈ بناڈالا۔ ونڈیزکے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اکسٹھ گیندوں پر ایک سو گیارہ رنز بنائے۔

روہت شرما ٹی ٹوئنٹی میں چار سنچریز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔نت نئے ریکارڈ بنانا بھارتی اوپنر روہت شرما کا معمول ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں وہ تین ڈبل سنچریز بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی بہترین انفرادی اننگز دوسوچونسٹھ رنز بھی روہت شرما ہی نے بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کے قائم مقام کپتان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

روہت شرما میں صرف اکسٹھ گیندوں پرایک سوگیارہ رنز اسکورکیے۔یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کی چوتھی سنچری ہے۔ وہ مختصرطرز کی کرکٹ میں چارسنچریز بنانے والے دنیاکے واحد بیٹسمین بن گئے۔ روہت شرماٹی ٹوئنٹی میں دو ہزار دو سو تین رنز کے ساتھ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے بعد دوسرے کامیاب ترین بیٹسمین بھی بن گئے۔ گپٹل نے دو ہزار دو سو اکہتر رنز بنائے ہیں۔ شعیب ملک دو ہزار ایک سو نوے رنز تیسرے نمبر پر چلے گئے۔


ای پیپر