کیویز کیخلاف پہلے ہی ون ڈے میں محمد حفیظ مشکل میں پھنس گئے
07 نومبر 2018 (19:59) 2018-11-07

ابوظہبی:قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن پر ایک بار پھر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں ۔

نیو زی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران محمد حفیظ جب بالنگ کرنے کے لیے آئے تو ان کے پہلے اوور میں کیوی بلے بازرو س ٹیلر نے امپائر کو ہاتھ سے اشارہ کیا کہ حفیظ کا بازو15ڈگری سے زیادہ جارہا ہے .

روس ٹیلر کے اس عمل پر کپتان سرفراز احمد انتہائی ناخوش نظر آئے اور انہوں نے پہلے روس ٹیلر سے بحث کی اور پھر فیلڈ امپائرز سے جاکر بات کی جنہوں نے فوری طور پر روس ٹیلر سے بات کرتے ہوئے ان پر واضح کردیا کہ کسی بھی کھلاڑی کا بالنگ ایکشن چیک کرنا بلے بازوں کا کام نہیں ہے ۔


ای پیپر