Source : Social Media

اگلی باری پھر ہماری حکومت ہوگی :آصف علی زرداری
07 نومبر 2018 (18:42) 2018-11-07

خیرپور:مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری نے ایک دفعہ پھر بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے اس لیے اگلی باری پھر ہماری حکومت ہو گی ۔

خیر پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ کچھ عناصر ہمارے اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم عوام سے دور نہیں رہ سکتے، آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا لیکن کچھ دوریاں ہوگئی تھیں، چاہتا ہوں کہ آپ سے محبت کا رشتہ قائم رہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا مشن عوام کی خدمت تھا، میری زندگی کامقصد بے نظیر بھٹو کا مشن آگے بڑھانا ہے، ہم خدمت کرتے رہیں گے اور اگلی حکومت پھر ہماری ہے۔


ای پیپر