چین نے عمران خان کے دورہ چین کو انتہائی کامیاب قراردیدیا
07 نومبر 2018 (18:28) 2018-11-07

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ، دورہ کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، دورہ چین کے دوران مختلف معاہدات پردستخط کئے گئے اور باہمی سٹریٹجک تعاون اور شراکت داری پر اتفاق کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چھن اینگ نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ، پاکستانی وزیراعظم نے دورہ چین کے دوران بہت اہم ملاقاتیں کیں ، باہمی تعلقات میں مزید اضافہ کےلئے اتفاق کیا گیا ، مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے دوران پاک چین مابین مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے ، باہمی اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری بارے نئی حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ بڑی کامیابیاں حاصل کیں پھر مشترکہ اعلامیہ میں بڑے منظم طریقے سے ان تمام پہلوﺅں پر گفتگو کی گئی ہے ۔

ہواچھن اینگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان نے باہمی اور بین الاقوامی مسائل پر گہرا تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ دونوں ممالک مابین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تیزی سے تعمیر اور اضافہ پر اتفاق کیا گیا ۔ 15معاہدات پر دستخط کئے گئے ، چین پاکستان کے اقتصادی اور سماجی ترقی میں مکمل معاونت کو تیار ہے ، چین پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔


ای پیپر