چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے امکانات
07 نومبر 2018 (18:15) 2018-11-07

لاہور: مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار علی کی طویل خاموشی کے بعد اب پھر خبروں کی زینت بنتے نظر آر ہے ہیں ، چوہدری نثار کی اپنی جماعت مسلم لیگ ن سے رابطوں کا انکشاف ہو اہے ۔

ذرائع کے مطابق پارٹی سے معاملات طے ہونے کے بعد چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیں گے، مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما ملک ندیم کامران نے چوہدری نثار کے پارٹی قیادت سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار سے لیگی رہنماﺅں کی ملاقات ہوئی ہے، امید ہے چوہدری نثار جلد مسلم لیگ ( ن ) میں واپس آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار کے نواز شریف سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور انہوں نے مریم نواز کو بطور پارٹی رہنما تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔


ای پیپر