بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے قوم سے معافی مانگ لی 
07 نومبر 2018 (16:45) 2018-11-07

سلہٹ:زمبابوے سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست پر بنگلہ دیشی قائم مقام کپتان محمود اللہ نے شائقین سے معافی مانگ لی۔

قائم مقام کپتان محمود اللہ نے کہاکہ اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہم طویل فارمیٹ کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہمارے باؤلرز نے اس میچ میں کافی محنت کی مگر بیٹسمین ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔محمود اللہ نے مزید کہا کہ ون ڈے سیریز میں ہم اچھے ردھم میں تھے مگر ٹیسٹ کرکٹ میں اسے برقرار نہیں رکھ پائے۔


ای پیپر