آصف زرداری کے بیان کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے : فواد چوہدری
07 نومبر 2018 (16:41) 2018-11-07

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،ابھی وہ صدمے کی حالت میں ہیں۔

 پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،ابھی وہ صدمے کی حالت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے،وہ کچھ بھی کرلیں مقبول نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر سب سے اچھا جواب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بیٹھے ماہرین دے سکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ چوہدری نثار اور محمد نواز شریف کا آپس کا معاملہ ہے، اس پر کیا بات کرنی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو نواز شریف کے دور کا آڈٹ کرنے کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانا مذاق ہے۔


ای پیپر