قومی اسمبلی میں تلخ کلامی سے ایوان کا تقدس پامال ہوا: ایاز صادق
07 نومبر 2018 (16:28) 2018-11-07

اسلام آباد :سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ارکان کی ایک دوسرے سے کی گئی ، تلخ کلامی سے ایوان کا تقدس پامال ہوا۔

کو احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ( ن ) لیگ کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اسمبلی میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ تمام اراکان کیلئے شرمندگی کا باعث بنا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ارکان کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی سے ایوان کا تقدس پامال ہوا، اس معاملے پر ا سپیکر صاحب نے مجھے اور خورشید شاہ کو اپنے چیمبر میں بھی بلایا تھا۔ایازصادق نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس واقعے پر ارکان کو معطل کرنے کے ارادے کا اظہار کیا مگر ہم نے انہیں منع کیا۔


ای پیپر