وزیر اعظم نے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں
07 نومبر 2018 (15:26) 2018-11-07

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ملاقات کی ۔ملاقات میں عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منائے جانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منائے جانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات میں عید میلاد النبی کے بابرکت موقع پررحمتہ العالمین کانفرنس کے انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ رحمتہ العالمین کانفرنس کے انعقاد کیلئے وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔آرگنائزنگ کمیٹی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، معاون خصوصی افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید، ڈاکٹر بابر اعوان، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر عامر لیاقت اور وزیر مملکت علی محمد خان پر مشتمل ہوگی۔


ای پیپر