آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا
07 نومبر 2018 (14:41) 2018-11-07

اسلام آباد : آئی ایم ایف کا وفدہیرالڈ فنگر کی قیادت میں مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا ، بیل آوٹ پیکیج کیلئے شروع ہونے والے مذاکرات 2ہفتے جاری رہیں گے۔

آئی ایم ایف کا وفدمذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا ، ہیرالڈ فنگر کی قیادت میں آئی ایم ایف پاکستانی حکام سے بیل آوٹ پیکج پر مذاکرات کرے گا ۔ پاکستان دوست ممالک سے امداد ملنے کے باعث ماضی کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے ، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں بہتری اور روپے کی قدر بھی قدرے بحال ہوئی ۔

پاکستان کے آئی ایم ایف کے وفد سے مذاکرات 2ہفتے جاری رہیں گے جس کے دوران آئی ایم ایف قرضے کیلئے اپنی شرائط پیش کرے گا، تجزیہ کارپرامید ہیں کہ پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کے بعدآئی ایم ایف نرم شرائط پر قرضہ دے گا جس کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا۔


ای پیپر