فوٹوبشکریہ فیس بک

ملک بھر میں ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش سے منا رہی ہے
07 نومبر 2018 (14:17) 2018-11-07

کراچی: ملک بھر میں ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ مندروں میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے مندروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا، خصوصی پوجا اور دیئے جلانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد دی۔

حکومت سندھ نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ہندو تقویم کے مطابق دیوالی کو روشنیوں کا تہوار یا خوش قسمتی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اس روز دیے جلاتے ہیں۔

اس دن نئے ہندو سال کا آغاز بھی ہوتا ہے۔ دیوالی کے موقع پر ہندو برادری لکشمی کی پوجا کرتی ہے۔ کاروباری افراد دیوالی کے دن سے نئے کاروبار کی شروعات کو ترجیح دیتے ہیں۔ پانچ روز تک جاری رہنے والا یہ تہوار ہندو ازم، جین ازم، سکھ ازم میں یکساں اہمیت کا حامل ہے۔


ای پیپر