فوٹوبشکریہ فیس بک

توہین عدالت کیس، عامر لیاقت پر فرد جرم عائد
07 نومبر 2018 (13:22) 2018-11-07

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور نجی نیوز چینل کے اینکر عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت پر آرٹیکل(3) 204 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔ دوران سماعت عامر لیاقت نے عدالت عظمیٰ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پہلے بھی معافی مانگتا رہا ہوں۔ جس پر جسٹس اعجاز الا حسن نے ریمارکس دیئے کہ معافی کا وقت گزر چکا ہے آج فرد جرم کے لیے تاریخ رکھی گئی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ عامر لیاقت نے 6 مارچ 2017 کے عدالتی حکم نامے کی خلاف ورزی کی ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔


ای پیپر