فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو معاوضہ پیکیج تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا
07 نومبر 2018 (12:59) 2018-11-07

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے رعائت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دھرنے کے دوران شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کی ہدایت بھی کر دی۔

پنجاب حکومت کو معاوضہ پیکیج تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ پنجاب میں شہریوں کے نقصان کا ازالہ بزدار سرکار کرے گی جبکہ دیگر علاقوں سے بھی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔


ای پیپر