فوٹوبشکریہ فیس بک

امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط
07 نومبر 2018 (11:15) 2018-11-07

اسلام آباد : امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط ، امریکی کی غیرقانونی قید سے جلد رہائی کے لیے مدد کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں قید عافیہ صدیقی سے ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل نے جیل میں ملاقات کی، اس موقع پر عافیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے امریکہ کی غیرقانونی قید سے رہائی دلائیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت سے قبل بھی مجھے بہت سپورٹ کیا۔ امید کرتی ہوں کہ وہ اس غیر قانونی قید سے رہائی میں میری پوری مدد کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے اردگرد موجود منافقین سے محتاط رہنا چاہیے ، امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے۔


ای پیپر