فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے شروع ہوگی
07 نومبر 2018 (11:02) 2018-11-07

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے شروع ہوگی۔ دبئی میں ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی۔

رینکنگ میں کیویز کا تیسرا نمبر جبکہ پاکستان کا پانچواں ہے۔ شاہینوں کےلیے یہ سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے حریفوں کو چاروں شانے چت کیا مگر ون ڈے میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ آسان نہیں۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں سیریز سے ورلڈ کپ تیاری میں مدد ملے گی۔ کوشش کریں گے ٹی ٹوئنٹی والا مومنٹم برقرار رکھیں۔

پاکستان کو کیویز کو ہرائے کئی برس بیت گئے۔ 2014 سے اب تک شاہین بار بار کیویز کا ہدف بنے۔ پچھلے بارہ میں سے گیارہ میچ نیوزی لینڈ کے نام رہے۔ زیادہ پرانی بات نہیں جب کیویز کے دیس میں پاکستان کو پانچ صفر سے شکست ہوئی۔ مگر مجموعی ریکارڈ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ 103 میچز میں پاکستان نے 53 میں کامیابی سمیٹی۔


ای پیپر