فوٹوبشکریہ فیس بک

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
07 نومبر 2018 (10:28) 2018-11-07

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

ملک کے مختلف حصوں میں سردی میں رنگ جمالیے، ٹھنڈی ہواؤں نے پنجاب کا بھی رخ کرلیا۔ کوئٹہ میں سردی سے لوگ ٹھٹھرنے لگے، کراچی میں راتیں سرد ہونا شروع ہوگئیں۔ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

جاڑے نے اپنے قدم جمالیے، وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے۔ سرد ہوائیں چلنے کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ کراچی میں بھی راتیں ٹھنڈی ہونے لگیں۔ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔


ای پیپر