فوٹوبشکریہ فیس بک

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات، ری پبلکنز کو ڈیمو کریٹس پر برتری
07 نومبر 2018 (09:48) 2018-11-07

نیویارک: امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 155 نشستوں پر ری پبلکنز اور 152 پر ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل ہے۔

امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز کی 50 اور ڈیموکریٹس کی 40 نشستیں ہوگئیں۔ گورنرز کے انتخاب میں ری پبلکنز کے 16 اور ڈیموکریٹس کے 12 گورنر ہوگئے۔ سینیٹ میں اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو 51 اور ایوان نمائندگان میں 218 نشستیں درکار ہیں۔ 2 مسلمان خواتین بھی پہلی بار امریکی ایوان نمائندہ گان کی ممبر بن گئیں۔

پولنگ کے دوران مختلف ریاستوں میں ووٹنگ مشینوں کے خراب ہونے کی بھی اطلاعات آئیں۔ 8 ریاستوں میں مشینوں کی خرابی اور بجلی کے بریک ڈوان کی وجہ سے پیپر بیلٹ استعمال ہوئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیاہ فام خاتون ووٹر کو ناروا سلوک کا سامنا۔ سفید فام خاتون سپروائزر نے "دفع ہوجاؤ "کہہ دیا۔ سپروائزر نے پہلے دھمکیاں دیں پھر پولیس کو بلوایا، پولیس نہ پہنچی تو استعفیٰ دے دیا۔

امریکی مڈٹرم الیکشن میں ووٹ کے حق سے متعلق تنظیموں کو 10 ہزار شکایات موصول ہوئی جو الیکشن میں شکایات کی یہ سب سے بڑی شرح ہے۔


ای پیپر