US Biden,us secretary of state,Antony J. Blinken,Secretary of State
07 May 2021 (15:44) 2021-05-07

واشنگٹن،کابل: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی حکومت کے 100دن پورے ہونے پرپاکستانی امریکن طاہر جاوید ودیگر ڈیموکریٹک رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے اور مستقبل میں بھی اہم ہوگا۔

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا پاکستان نے بہت سے وعدے پورے کیے،اور ہم بھی پاکستان کیساتھ کیے گئے آئندہ وعدے پورے کرینگے۔

دوسری طرف  امریکی جنگی طیاروں نے افغان فورسز کی معاونت کیلئے لشکر گاہ میں شدید بمباری کی اور طالبان کو شہر کی طرف پیش قدمی سے روک دیا،چند علاقوں پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا جبکہ طالبان نے صوبہ بغلان کے ضلع برکا پرقبضہ کرلیا ہے امریکی فوج کے انخلا کے ساتھ افغانستان کے حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ یہ حالات امریکی فورسز خراب کر رہی ہیں ۔

دریں اثناء صوبہ بغلان میں افغان فورسز کی کارروائی میں ڈویژنل کمانڈرقاری احسان اللہ اور ضلع سربراہ قاری ماجد سمیت 5طالبان جاں بحق،9زخمی ہوگئے۔طالبان عسکریت پسندوں نے رپورٹس پر تاحال ردعمل نہیں دیا۔


ای پیپر