PM Imran Khan Kamyab Jawan Programe
07 May 2021 (15:28) 2021-05-07

 اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے نوجوانوں کیلئے قرض کی حد کو 5 کروڑ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت پروگرام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک، معاون خصوصی عثمان ڈار اور معاشی ماہرین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کیلئے قرض کی حد کو 5 کروڑ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کیلئے 4 مختلف کیٹیگریز طے کر دی گئیں۔ پہلی کیٹیگری 1 سے 5 لاکھ روپے تک ہو گی جس میں مائیکرو فنانسنگ کی جائیگی اور گائوں، دیہات اور یونین کونسلز کی سطح پر رقم کی تقسیم ہوگی۔دوسری کیٹیگری میں رقم 10 سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دی گئی اور اب 20 لاکھ روپے کی رقم بغیر سکیورٹی کے فراہم کی جائیگی۔ 

تیسری کیٹیگری میں رقم کی حد 20 لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے تک ہوگی جبکہ چوتھی کیٹیگری میں 5 کروڑ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائیگا۔ 15 جون تک وفاقی کابینہ اور ای سی سی سے ان تبدیلیوں کی منظوری لی جائیگی اور اسی سال بجٹ میں رقم مختص کر دی جائیگی۔

 نوجوانوں میں کم از کم 100 ارب روپے کی رقم فوری تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب جوان ملکی معیشت اور انڈسٹری کیلئے انقلابی پروگرام ثابت ہو گا۔


ای پیپر