Notification, sentences, prisoners, Eid-ul-Fitr, Sheikh Rasheed
07 May 2021 (15:27) 2021-05-07

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ۔ مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی گئی ، خواتین کیلئے 60 سال اور مردوں کیلئے 65 سال سے زائد عمر والے افراد پر اس نرمی کا اطلاق ہو گا ۔

خیال رہے کہ نرمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا ۔ وزارت داخلہ نے تمام صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دیں ۔ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں پر اس نرمی کا اطلاق نہیں ہو گا ۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دیدی تھی ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا ۔


ای پیپر