Fascist government, Shehbaz Sharif, PML-N President, PTI government, London
07 May 2021 (14:25) 2021-05-07

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ، میرٹ پر ضمانت ملی ، بدترین اور فاشسٹ حکومت اس سے زیادہ کہیں نہیں دیکھی ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ، صرف انتقام کی پڑی ہے ۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے فقرے پر بشیر میمن نے مہر لگا دی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چور ڈاکو کہنے کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جاتی تو حالات مختلف ہوتے ، آج عوام رو رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے عید کے بعد ملاقات طے ہے ۔

دوسری جانب امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف کو آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا گیا لیکن دونوں میں ہاٸی کورٹ نے ضمانت دی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 2019 میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا جبکہ ہاٸی کورٹ نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم کالعدم قرار دیا ۔ حکومت نے اب پھر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ علاج کے لیے شہباز شریف کو برطانیہ جانا ہے ، کل کی فلاٸیٹ کی بکنگ ہو چکی ہے ۔ 20 مٸی کو ڈاکٹر مارٹن سے شہباز شریف کے چیک اپ کی تاریخ لی گٸی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اس وقت فلاٸٹس کا بھی بڑا مسٸلہ ہے ۔


ای پیپر