General Bajwa, Muhammad bin Salman, defense cooperation, Pakistan, Saudi Arabia
07 May 2021 (12:53) 2021-05-07

ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیکیورٹی صورت حال ، افغان امن عمل اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات برادرانہ باہمی اعتماد پر قائم ہیں ۔ آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی ہے ۔

اس سے قبل سعودی عرب میں جنرل باجوہ نے سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں افغان امن عمل ، دفاعی اور فوجی تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان فوجی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعاون خطے میں امن اور سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے علاقائی تعاون ، امن و استحکام بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔


ای پیپر