PIA, air operations, Pakistan, Bahrain, PIA CEO Arshad Malik
07 May 2021 (12:30) 2021-05-07

لاہور: پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کر دیا ۔ پہلی پرواز پی کے 189 آج لاہور سے 156 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے بحرین کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں چلا رہی ہے ۔ جمعہ کو لاہور سے اور اتوار کو اسلام آباد سے بحرین کے لئے پروازیں روانہ ہو گی ۔ ان براہ راست پروازوں سے مسافر کم وقت میں اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں گے ۔

پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ منافع بخش روٹس پر پروازیں بحال کرنا پی آئی اے بحالی پلان کا اہم حصہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں مزید بین الاقوامی مقامات کے لئے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی ۔

خیال رہے کہ اس موقع پر لاہور ائر پورٹ پر سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی ، سیلز مینیجر بابر زمان اور دیگر پی آئی اے افسران نے مسافروں کو الوداع کیا ۔ مسافروں کو پی آئی اے کی جانب سے پھول بھی پیش کئے گئے ۔


ای پیپر