Lockdown, Pakistan, May, PTI government, PM Imran Khan, NCOC
07 May 2021 (10:29) 2021-05-07

لاہور: کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومت کے بڑے اقدامات ، 8 سے 16 مئی کے دوران ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی تیاریاں ، آج شام 6 بجے اسلام آباد میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا جائے گا ۔

لاہور سمیت پورے پنجاب میں کل سے بازار بند ہوں گے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن اتوار سے شروع ہو گا ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 8 سے 16 مئی تک سب بند ہوگا ۔

این سی او سی کی ہدایت پر ملک کے مختلف حصوں میں 8 سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن ہوگا ۔ اسلام آباد میں آج شام 6 بجے سے ہی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق ، تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ ، تمام بس اڈوں ، پارکس اور تجارتی مراکز کو بند کر دیا جائے گا ۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے بعد ایس او پیز کے نفاذ کو مزید سخت کیا جائے گا ، تمام تفریحی مقامات عوام کیلئے بند ہونگے ۔

خیبر پختونخوا میں 8 سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ اشیائے خورونوش کی دکانوں اور فارمیسی کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی ۔

پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر 7 سے 10 مئی تک 11 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔


ای پیپر