Record corona cases, India, PM Modi, BJP government, WHO
07 May 2021 (09:01) 2021-05-07

نیو دہلی: بھارت میں کورونا وبا سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی ، ایک دن میں ریکارڈ 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 3920 ہلاک بھی ہوئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ لگاتار دوسرا روز ہے جب اموات 3900 سے زیادہ ہیں ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18.6 فیصد رہی ۔ ماہرین کا کہنا ہے سرکاری اعداد وشمار میں اموات کم بتائی جا رہی ہیں ۔

کانگرس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے ملک کو ایک مرتبہ پھر مکمل لاک ڈاؤن کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ۔ انھوں نے حکومت سے مالی طور پر کمزور طبقے کو امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کے مزید 140 مریض دم توڑ گئے ، اموات کی تعداد 18 ہزار ، 677 ہو گئی ۔

24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار ، 846 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار ، 298 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.58 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ ، 50 ہزار ،132 ہوگئی ۔


ای پیپر