140 corona patients, Pakistan, PTI government, NCOC, PM Imran Khan
07 May 2021 (08:47) 2021-05-07

لاہور: پاکستان میں کورونا کے مزید 140 مریض دم توڑ گئے ، اموات کی تعداد 18 ہزار ، 677 ہو گئی ۔

24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار ، 846 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار ، 298 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.58 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ ، 50 ہزار ،132 ہوگئی ۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 66 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 32 لاکھ 69 ہزار 340 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 40 لاکھ 42 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہے ۔

دوسری جانب جرمنی نے کورونا وبا ویکسین کے جملہ حقوق کو عارضی طور پر معطل کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی ہے ۔ جرمنی کا کہنا ہے پیٹنٹ کا تحفظ جدت کی بنیاد ہے اور ایسا ہی رہنا چاہیے ۔

ڈبلیو ٹی او میں بعض ممالک ان جملہ حقوق کو عارضی طور پر معطل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ویکسین کی رسد کو بڑھایا جا سکے ۔ جرمنی کے بیان سے پہلے یورپی یونین نے کہا کہ وہ اس تجویز پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ امریکا ، بھارت اور جنوبی افریقہ نے اس تجویز کی حمایت کر رکھی ہے ۔


ای پیپر