گندم چوری کرنے والوں کیخلاف چیئرمین نیب کا اہم اعلان
07 May 2020 (21:36) 2020-05-07

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے حکومت سندھ کے محکمہ خوراک کی طرف سے دو مقدمات جن میں سندھ میں گند م کے اسٹاک کی فزیکل ویریفیکیشن(مو قع پر سٹاک کی جانچ پڑتال) اور ڈسٹرکٹ گھوٹکی سے کراچی ریجن تک گندم کی ترسیل میں خورد برد / چوری شامل ہیں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے .

 ڈی جی نیب سکھر کو ہدایت کی  کہ دونوں مقدمات کی فوری تحقیقات شروع کی جائیں اور بد عنوان عناصر سے سرکاری فنڈز بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں۔واضح رہے کہ دونوں مقدمات پہلے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کو ریفر کئے گئے تھے ۔

یہ امر قابل ذکرہے کہ نیب سکھر پہلے ہی سندھ میں گندم کے سٹاک ، خورد برد/ چوری کی تحقیقات کے نتیجہ میں15ارب روپے کی گندم کے سٹاک ، خورد برد/ چوری کو پکڑنے کے ساتھ ساتھ (10) ارب روپے بلاواسطہ اور بلواسطہ طور پر حکومت سندھ کے خزانہ میں بدعنوان عناصر سے بر آمد کر کے جمع کروا چکا ہےجو کہ نیب خصوصاََ نیب سکھر کی بڑی کامیابی ہے۔


ای پیپر